پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبریں، ساتھی اداکار نے حقیقت بتادی

تازہ ترین

تازہ ترین

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبریں، ساتھی اداکار نے حقیقت بتادی
پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبریں، ساتھی اداکار نے حقیقت بتادی

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کے حوالے سے خبریں گرم ہیں، تاہم ان کے ساتھی اداکار نے اس حوالے سے حقیقت بتادی ہے۔

پرینیتی چوپڑا کے ساتھی اداکار ہردے سندھو نے ان کی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

ہردے سندھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ بالآخر یہ ہونے جارہا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم فلم کوڈ نیم: ترنگا کی شوٹنگ کے ساتھ تھے تو اکثر ہم نے کئی بار شادی کے بارے میں بات کی اور پرینتی کا ہمیشہ یہی کہنا ہوتا تھا کہ میں شادی صرف اس وقت کروں گی جب مجھے لگے گا کہ مجھے صحیح بندہ مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:شائستہ لودھی لائیو شو کے دوران لڑ کھڑا کر گر پڑیں

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ میں نے پرینیتی کو مبارکباد دینے کے لیے ان سے رابطہ بھی کیا تھا۔

Related Posts