ٹیکس نہ دینے والے اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹیکس نہ دینے والے اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
ٹیکس نہ دینے والے اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس نہ دینے والے اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، قانون ساز اراکین کی 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں کئی ایسی سیاسی شخصیات شامل ہیں جو صفر ٹیکس ادا کرتی ہیں۔

ایف بی آر نے زیرو ٹیکس دہندہ سینیٹرز کی فہرست جاری کردی جو اپنی آمدن صفر ظاہر کرتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی، پلوشہ خان، ہدایت اللہ خان، فیصل سلیم رحمان، نسیمہ احسان، پرنس احمد، عمر احمد زئی، قراۃ العین مری، رانا مقبول اور سیف اللہ ابڑو کے نام سامنے آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی ٹیکس ادائیگی میں 1000گنا اضافہ، احسن اقبال اور شہباز گل آمنے سامنے

اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کی ٹیکس ادائیگی، ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق مذکورہ سینیٹرز ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ قومی اسمبلی کے اراکین عبدالشکور، منصور حیات، کمال الدین، سیف الرحمان، سلیم الرحمان، فرخ خان، پیر امیر جیلانی، سردار محمد لغاری اور نیاز احمد جکھڑ بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سال 2019 میں 98 لاکھ 54 ہزار 959روپے ٹیکس دیا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 71 لاکھ پانچ ہزار، سابق صدر آصف علی زرداری نے 22 لاکھ آٹھارہ ہزار،،بلاول بھٹو نے5 لاکھ پینتیس ہزارروپے ٹیکس جمع کروایا، ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں۔

پیر کو ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس سال 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے اٹھانوے لاکھ چوون ہزار نو سو انسٹھ روپے ٹیکس دیا۔وزیراعظم کی آمدن کا اندازہ تین کروڑ نواسی لاکھ روپے لگایا گیا۔وزیر اعظم کی ٹیکس سال 2019 میں 82 لاکھ 81 ہزار830 سو روپے کی آمدنی اور 23 لاکھ 64 ہزار150 روپے کی زرعی آمدنی ظاہر کی گئی۔

 

Related Posts