ویٹی کن: سال 2022 میں داخل ہونے کے ساتھ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے مسیحیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
پوپ فرانسس کی جانب سے پیش کردہ قرار داد یا ہدایات کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ عیب جوئی یا چغلی نہ کریں، اپنا کھانا ختم کریں یعنی کھانا ضائع مت کریں۔
مسیحیوں کیلئے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ دوسروں کیلئے وقت نکالیں، خریداری میں حلیمی اپنائیں، غریبوں سے براہ راست خود ملیں۔
پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دوسروں کو جج کرنا چھوڑ دیں، اختلاف کرنے والوں سے دوستی کریں ، شادی جیسے بندھن کا عزم کریں، خدا سے مانگنے کی عادت اپنائیں اور خوش رہیں۔
اس سے قبل کرسمس کے دن اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے خبردار کیا تھاکہ دنیا بحرانوں اور حادثات کے بارے میں اس قدر بے حس ہوتی جا رہی کہ اب بحرانوں کا بہت کم ہی نوٹس لیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کا شادی شدہ جوڑوں کو تین الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے کا مشورہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








