وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع سیاسی ہنگامہ آرائیوں کے ساتھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران حکومت چند اہم قوانین کی منظوری کیلئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ شب برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹے تھے جو آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ مشترکہ اجلاس کا 15نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے 15 نکاتی ایجنڈے میں قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 کی منظوری دی جائے گی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
حکومت حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل کی منظوری کیلئے بھی پر عزم ہے۔ مشترکہ اجلاس مں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل کی منظوری بھی دی جائے گی۔
مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی برائے سکیورٹی سائنسز اسلام آباد کے قیام کا بل منظور کیا جائے گا۔ اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل اور گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 کی منظوری بھی دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








