قومی اسمبلی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی مسائل بالخصوص معیشت کی بگڑتی صورتحال اور سیاسی بحران سمیت دیگر معاملات پر گفتگو اور فیصلوں کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔
ملکی مسائل بالخصوص معیشت کی بگڑتی صورتحال اور سیاسی بحران سمیت دیگر معاملات پر گفتگو اور فیصلوں کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے جس کا 21 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ریکوڈک سے متعلق منظوری سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس کا 21 نکاتی ایجنڈا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کیا۔ دن 3 بجے ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی حمایت سے ریکوڈک معاہدے سے متعلق منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 انتخابات کیلئے احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔بلاول

گزشتہ ماہ 17 نومبر کے علاوہ 11 اور 6 اکتوبر اور 22 ستمبر کو بھی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ 9 جون کو بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین منظور کروائے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل جاری مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کا سیشن اس لیے ختم نہیں کیا جارہا کیونکہ اس دوران آئین کے مطابق صدرِ مملکت وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے یہی حکمتِ عملی صوبائی سطح پر اپنا رکھی ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے علاوہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج قومی اسمبلی کا اجلاس بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی جبکہ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مختلف بلز پیش کیے جائیں گے جن میں پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 شامل ہیں۔

پیپرا ترامیم بل، گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈی ترمیمی بل، والدین کے تحفظ کا بل 2022، اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (گورننس اینڈ آپریشنز)، پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ بل 2022 کو بھی آج منظوری کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts