اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کو بینکوں میں پڑے 10 کروڑ روپے مل گئے ہیں، نظم و ضبط کا نفاذ عمل میں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت ریلوے حکام کے اجلاس میں ریلوے انتظامیہ کو سرکاری رہائش گاہوں سے اضافی عملہ واپس بلانے کا حکم دیا گیا۔
خواجہ سعد رفیق کی سعودی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے عملے کو مختلف شعبوں میں افرادی قوت پوری کرنے کیلئے تعینات کرنا ہوگا۔ پلیٹ فارمز کو مسافروں کیلئے موزوں بنایا جائے۔
گفتگو کے دوران وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پلیٹ فارمز کیلئے فوری تجاویز پیش کی جائیں۔ انہوں نے اسٹیشنز کے چبوتروں کو ضرورت کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں بینکوں میں پڑے غیر استعمال شدہ 10 کروڑ روپے واپس مل گئے۔ ایم ایل ون کے ترجیحی پیکیجز پر کام کا آغاز کریں گے، ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نظم و ضبط نافذ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دسمبر کے آغاز میں وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد میں سعودی سفیر سے ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








