ڈیزل مہنگا، ٹرانسپورٹرز کا مسافر بسوں کے کرایوں میں 150روپے تک اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیزل مہنگا
(فوٹو: ایکسپریس)

ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے خودساختہ طور پر مسافر بسوں کے کرایوں میں 150 روپے تک اضافہ کردیا ہے، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے مسافر بسوں کے کرایوں میں 50 روپے سے 150روپے تک فی روٹ اضافہ کیا، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1 ہزار 600  سے بڑھا کر 1 ہزار 750 روپے کردیا گیا۔ اسی طرح لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 1 ہزار 750 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار 900 روپے کردیا گیا۔

گوجرانوالہ سے لاہور کے کرائے میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ مسافروں کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 253روپے 17 پیسے پر برقرار رکھتے ہوئے حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 11 روپے 30پیسے تک فی لیٹر بڑھا کر نئی قیمت 268روپے 38 پیسے فی لیٹر کردی، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts