بلوچستان، ژوب میں مسافر کوچ کھائی میں جاگرنے سے 19افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان، ژوب میں مسافر کوچ کھائی میں جاگرنے سے 19افراد جاں بحق
بلوچستان، ژوب میں مسافر کوچ کھائی میں جاگرنے سے 19افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر ژوب میں مسافر کوچ کھائی میں جاگرنے کے باعث 19 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ژوب میں ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کے قریب پیش آیا۔ اے سی شیرانی کا کہنا ہے کہ حادثہ کے پی کے کی حدود میں ہوا۔ مسافر کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ پھسلن کے باعث کھائی میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان، قلعہ سیف اللہ میں وین کھائی میں جاگرنے سے 12افراد جاں بحق

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بارش کے باعث پیدا ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔

واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کیلئے دعا کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

Related Posts