برطانوی گلوکارہ مداحوں کیلئے فکر مند، لائیو کنسرٹ 4 بار روک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانوی گلوکارہ مداحوں کیلئے فکر مند، لائیو کنسرٹ 4 بار روک دیا
برطانوی گلوکارہ مداحوں کیلئے فکر مند، لائیو کنسرٹ 4 بار روک دیا

لندن: برطانیہ کی معروف گلوکارہ ایڈیل نے مداحوں کیلئے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا لائیو کنسرٹ 4 بار روک دیا جس کی وجہ مداحوں کی حفاظت کیلئے کیے گئے انتظامات کو دیکھنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ برطانوی گلوکارہ نے سامعین کی خیریت جاننے کیلئے کم از کم 4 مرتبہ کنسرٹ روک کر گیت پر پرفارم کرنا بند کردیا اور سامعین میں سے ایک کی مدد بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن آئے گا؟

جب برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے دیکھا کہ ایک سامع کو مدد کی ضرورت ہے تو برٹس سمر ٹائم ہائیڈ پارک کنسرٹ سیریز میں اپنی کارکردگی روکی اور مداحوں کے حفاظتی انتظامات میں تعاون کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایک مداح کا کہنا تھا کہ گلوکارہ ایڈیل نے شوکو روک کر سامعین کی مدد اس لیے کی، کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ کوئی شخص مشکل میں ہوگا۔

مداح کا کہنا تھا کہ گلوکارہ نے 65 ہزار کے ہجوم میں عوام کے حفاظتی انتظامات کیلئے اقدام اٹھایا جبکہ ہزاروں کے مجمعے میں ایسا اقدام اٹھانا کوئی آسان بات نہیں ہے۔

گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایڈیل اپنے بینڈ پر زور دیتی ہیں کہ موسیقی بند کردیں تاکہ کنسرٹ میں جانے والوں کیلئے اسٹیج کا راستہ بنایا جاسکے۔

میڈیا آؤٹ لیٹ (پیج 6) کا کہنا ہے کہ گلوکارہ ایڈیل نے اپنی پرفارمنس کم از کم 4بار اس لیے روکی تاکہ طبی امداد کے خواہش مند مداحوں کو چیک کیا جاسکے۔

ایک اور میڈیا آؤٹ لیٹ (ٹی ایم زیڈ) کا کہنا ہے کہ گلوکارہ ایڈیل نے اگلی قطار کے مداحوں کو کچھ پانی بھی فراہم کیا جو گرمی میں اندر آنے کیلئے 7 گھنٹوں تک انتظار پر مجبور ہوئے تھے۔ 

Related Posts