پی آئی اے کا 6جولائی سے اسلام آباد سے چینگڈو براہِ راست پرواز کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

پرواز
(فوٹو: آن لائن)

بیجنگ: قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے 6 جولائی سے اسلام آباد اور چین کے صوبہ سیچوان کے دارالحکومت چینگڈو کے مابین براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے چینگڈو براہِ راست پروازیں ہفتہ وار بنیادوں پر شروع کی جائیں گی۔ پی آئی اے نے پروازیں شروع کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتاح اسماعیل پر ن لیگ کی تنقید، خواجہ آصف کا اعتراف

چینی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے سی) نے قومی ائیر لائن کو اسلام آباد سے چینگڈو براہِ راست پروازوں کی باضابطہ منظوری دے دی جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی۔

واضح رہے کہ چینگڈو قومی ائیر لائن کی براہِ راست پروازوں کیلئے چین کا تیسرا شہر ہے۔ مارچ میں پی آئی اے نے پاکستان سے چینی شہروں ژیان اور گوانگ زو کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں پی آئی اے کو صرف چینی دارالحکومت بیجنگ کیلئے براہِ راست پروازوں کی اجازت تھی۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت چینی شہریوں کی پاکستان آمدورفت جاری رہتی ہے۔

پی آئی اے کی چینگڈو کیلئے پہلی پرواز 6 جولائی کی صبح 8 بجے فلائٹ نمبر پی کے 870 شیڈول کے مطابق اڑان بھرے گی جو چین کے مقامی وقت کے مطابق شام 4بجے چینگڈو ائیرپورٹ پہنچے گی۔

چینگڈو کے شوانگلیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن کی پرواز پاکستان سے روانگی کے 4 گھنٹے 40 منٹ بعد پہنچے گی۔چینگڈو کا اسلام آباد سے فاصلہ 2ہزار 928کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔

Related Posts