گوادر: کراچی سے جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار، 9افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

مسافر بس
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان کے شہر گوادر میں کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں ہڈ گوٹھ کے مقام پر یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیزرفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی پر سوار 9افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹییموں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے اس حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سرگودھا کے نواحی علاقے میں شدید دھند کے باعث ہولناک حادثہ پیش آگیا، جنازے میں شرکت کیلئے جانے والا منی ٹرک نہر میں جاگرا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 14افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے۔

 جب یہ حادثہ پیش آیا، گلاپور بنگلہ نہر میں پانی موجود نہیں تھا، اس کے باوجود تیزرفتاری کے باعث بھاری جانی نقصان ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

Related Posts