ماضی کے سپر اسٹار فیصل رحمان خواجہ سراؤں سے گھل مل گئے! دیکھیں دلچسپ ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سراہے جا رہے ہیں جہاں ان کی خواجہ سراؤں کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ نہ صرف ان سے گرمجوشی سے ملتے ہیں بلکہ انتہائی احترام اور محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو میں فیصل رحمان پیدل چلتے ہوئے خواجہ سراؤں سے بات چیت کر رہے ہیں اور دوران گفتگو اپنی جیب سے پیسے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں مگر پھر کہتے ہیں کہ پیسے کار میں بھول آئے ہیں۔ خواجہ سرا انہیں یاد دلاتے ہیں لیکن فیصل رحمان وعدہ کرتے ہیں کہ وہ بعد میں پیسے دیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فیصل رحمان کے اس رویے کو دل کھول کر سراہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پیسے دینا یا نہ دینا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ ان کا ملنے کا انداز، مسکرانا، گرمجوشی سے بات کرنا اور خواجہ سراؤں کو وہ عزت دینا جو معاشرے کا عام آدمی بھی انہیں دینے سے گریز کرتا ہے یہ چیز واقعی قابل تحسین ہے۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ سب اللہ کی مخلوق ہیں، فنکاروں اور اداکاروں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو جوڑیں، سب کو برابر کی عزت دیں اور معاشرے میں مثبت پیغام پھیلائیں۔ کئی لوگوں نے فیصل کو سچا انسان اور بڑے دل والا قرار دیا۔

یاد رہے کہ فیصل رحمان پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف نام ہیں۔ انہوں نے تقریباً 30 فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے، ساتھ ہی وہ مصنف اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔ 58 سالہ فیصل رحمان اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔ حال ہی میں ایک ویب شو میں مہمان بن کر انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ کھل کر بیان کی۔

Related Posts