مادرِ وطن سے عزمِ وفا اور شہادت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کیلئے ایک دل کو چھو لینے والا ملی نغمہ “وطن کی خاطر” جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نغمہ ایسے جوانوں کی قربانی اور حب الوطنی کو اجاگر کرتا ہے جو ملک کی حفاظت کیلئے ہر لمحہ تیار رہتے ہیں اور اپنے وطن پر جان تک نچھاور کرنے کے جذبے سے لبریز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملی نغمے میں عوام کی طرف سے وطن کیلئے جان دینے والے شہداء کو شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ کلام ان دلیر سپاہیوں کی جرات، دلیری اور دشمن کے مقابلے میں ان کی غیر متزلزل ہمت کو مؤثر انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس کی شاعری اور دھن پاکستان کی دفاعی طاقت اور افواج کے مضبوط ایمان و یقین کے حسین امتزاج کو نمایاں کرتی ہے۔
A song, “Watan Ki Khatir,” paying tribute to brave martyrs and Ghazis, has been released@OfficialDGISPR #News #RadioPakistan https://t.co/E3KGhLi7Ia pic.twitter.com/j1y2kfuuca
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) April 23, 2026
“وطن کی خاطر جئیں گے اور مریں گے” جیسے پرجوش الفاظ فوجی جوانوں کے جذبۂ غیرت اور لازوال حوصلے کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ نغمے کی ہر لے اور ہر سُر میں ان جانبازوں کے جوش و جذبے کی گونج محسوس ہوتی ہے جو اپنے قدموں کی مضبوطی سے دشمن کے حوصلے پست کر دیتے ہیں اور میدانِ عمل میں اپنی دھاک بٹھا دیتے ہیں۔
یہ روح کو جھنجھوڑ دینے والا ملی نغمہ ایک واضح پیغام دیتا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ ہر وقت کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار رہتی ہے۔ اس میں غازیوں کی خدمات اور ان کے حب الوطنی سے لبریز کردار کو بھی دل کھول کر سراہا گیا ہے، جو ملک کی سلامتی کیلئے مسلسل قربانیاں دیتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








