آبنائے ہرمز کی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگ جائیں گے۔پینٹاگون

تازہ ترین

تازہ ترین

آبنائے ہرمز
(فوٹو: آن لائن)

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون)  کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ایران کی بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگ جائیں گے اور یہ کارروائی امریکا ایران جنگ کے خاتمے کے بعد ہی شروع کیے جانے کا غالب امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی اراکین کو بند کمرے میں دورانِ بریفنگ بتایا کہ آبنائے ہرمز کی صفائی کیلئے طویل وقت درکارہے۔ 6ماہ کا وقت بتانے پر حکمران اور اپوزیشن دونوں کے اراکین نے تشویش کا اظہار کیا۔

افسوسناک طور پر پینٹاگون کی جانب سے آبنائے ہرمز کی صفائی کیلئے 6 ماہ کا وقت بتانے کا مطلب یہ لیا جارہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کسی امن معاہدے تک پہنچ جائیں اور جنگ جلد ختم ہوجائے، اس کے باوجود اس جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی موجودگی تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ بارودی سرنگوں کی موجودگی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنی رہے گی جس کے نتیجے میں امن معاہدے کے بعد بھی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہ سکتی ہیں۔ ایران نے ممکنہ طور پر یہ سرنگیں آبنائے ہرمز کے آس پاس کے علاقوں میں بچھائیں۔

کانگریس کو بتایا گیا کہ ایران کی بچھائی گئی بعض سرنگیں جی پی ایس ٹیکنالوجی کی مدد سے دور سے نصب کیے جانے کے باعث تنصیب کے دوران امریکی فوج کیلئے ان کی نشاندہی کرنا بھی مشکل ہوگیا۔ اس لیے بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے طویل وقت درکار ہوگا۔

بارودی سرنگیں بچھانے کا مقصد ایرانی قوم کے مفادات اور قومی سلامتی کو یقینی بنانا تھا، کیونکہ امریکا اور اسرائیل کے بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں ایرانی قوم شدید مسائل کا شکار تھی۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے بین الاقوامی معیشت پر سوالات کھڑے کیے تو امریکی صدر ٹرمپ کو بھی ایران جنگ پر نظر ثانی کرنی پڑ گئی۔

Related Posts