احساس پروگرام میں ادائیگی اب بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی،ثانیہ نشتر

تازہ ترین

تازہ ترین

dr sania nishtar

پشاور: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی سے 8 لاکھ غیر مستحق افراد کو نکالاہے، احساس پروگرام میں ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہوگی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم 31 جنوری کو کفالت پروگرام کا افتتاح کرینگے اوراس پروگرام کے تحت غریب عوام کو ہر ماہ 2 ہزار روپے دیئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:بی آئی ایس پی کی بہتی گنگا میں غوطے کھانے والے 4 افسران برطرف

ان کا کہنا ہے کہ رقم کی ترسیل جدید ڈیجٹل نظام کے تحت ہوگی اوررقم نکالنے کے لئے فنگر پرنٹ کی ضرورت ہوگی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت ہیکرز کا راستہ روک دیا گیا ہے،بینکوں کے ذریعے رقم دینے کا شفاف نظام متعارف کرایا ہےاور خواتین کے لئے کاؤنٹرز بڑھا دیئے گئے ہیں۔

Related Posts