اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے۔اس موقع پر وہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے بھی ملاقا ت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے موقع پر ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملایشیا جائیگا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو کوالالمپور اجلاس میں شرکت پر مجبور نہیں کرسکتے، ملائیشین وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








