لاہور: ایشیا کپ پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے مابین تنازعے نے جنم لے لیا، پی سی بی نے بھارتی حکام کی جانب سے ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ بھیجنے پر اے سی سی (ایشین کرکٹ کونسل) کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھیجے گئے خط میں آئندہ برس ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارت کا ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کے بیان کو قابلِ مذمت قرار دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید
پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع کیے گئے تنازعے کا سدِ باب ہوسکے۔
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ایشیا کپ غیر جانبدارانہ مقام پر کھیلنے سے متعلق بیان دیا جس کے بعد پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس کے دوران اے سی سی سے علیحدگی سمیت دیگر آپشنز زیرِ غور آئے۔
اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پی سی بی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار پر بھی غور کر رہا ہے جو 2023 میں بھارت میں منعقد ہونے والا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








