بھارتی کرکٹ بورڈ کے متعصبانہ فیصلے پر شاہد آفریدی کی کڑی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شا کے بیان کے تناظر میں بھارتی بورڈ پر کڑی تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کا متعصبانہ رویہ، پاکستان کا ایشین کرکٹ کونسل سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

 

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جے شا کے اس بیان سے بھارت میں کرکٹ انتظامیہ میں تجربے کی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ 12 ماہ میں بہترین دوستی کا مظاہرہ کیا ہے، ٹیموں کے دوستانہ ماحول سے ملکوں میں بھی خوشگوار صورتحال پیدا ہو رہی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھے ماحول کے دوران بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے ایسا بیان کیوں دیا؟ 

Related Posts