سابق کرکٹرز کی تنقید سے بچنے کیلئے پی سی بی کا بڑا اقدام

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق کرکٹرز کی تنقید سے بچنے کیلئے پی سی بی کا بڑا اقدام

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز کی تنقید سے بچنے کیلئے نیا ضابطہ اخلاق متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نے ایک ضابطہ اخلاق متعارف کروایا ہے، جس کے تحت سابق کرکٹرز بورڈ کے بارے میں عوامی طور پر بدتمیزی کرنے یا بیان بازی کرنے سے باز رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی مبینہ طور پر بورڈ کے متعارف کرائے گئے ضابطہ اخلاق پر اختلاف کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کپتان بابراعظم کو آئی سی سی سے نیا اعزاز مل گیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تصدیق پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن نے کی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق، پی سی بی کی اس پالیسی کے پیچھے خیال ہر ایک کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنے میں مدد کرنا ہے اور عوام میں کچھ اقدار کو برقرار رکھنا کیوں ضروری ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزز کا موقف ہے کہ سابق کھلاڑیوں کی آزادانہ تقریر پر پابندی لگانا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔

پی سی بی کا ارادہ افراد کو ان کی ذمہ داری کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور ان کے الفاظ کس طرح زیادہ اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

Related Posts