وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر لاہور کے اہم میٹرو بس اسٹیشنز پر عوام کے لیے مفت سفری سہولت متعارف کروادی گئی ہےجس کا مقصد غریب و متوسط طبقے کو بڑھتے ہوئے پٹرول کے اخراجات سے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
مفت سفری سہولت سے مستفید ہونے والے شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا اور اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ انتہائی احسن اقدام ہے الیکٹرک بس کا کرایہ پہلے ہی 20 روپے تھا جسے اب مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے اور اس سہولت سے خاص طور پر موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ وہ مزدوری کے لیے مختلف مقامات پر جاتے تھے اور بائیک کے اخراجات کافی زیادہ ہو جاتے تھے، لیکن اب مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت ملنے سے ان کے اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزدوری کرنے کے لیے میں مختلف جگہوں پر جاتا تھا بائک کی وجہ سے خرچہ بہت ہو جاتا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہت شکریہ کہ انہوں نے ان الیکٹرک بسز کو بالکل ہی فری کر دیا ہے pic.twitter.com/oEISuS7M4v
— ɱαɦƭαɓ ҡɦαɳ (@mahtab_20) April 5, 2026
حکومت پنجاب کی گرین بسز پہ روزانہ سفر کرنے والی خواتین وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو سرا رہی ہیں اور حکومت پنجاب کی تعریف کررہی ہیں۔
گرین بسز پہ روزانہ سفر کرنے والی خواتین وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو سرا رہی ہیں اور حکومت پنجاب کی تعریف کررہی ہیں pic.twitter.com/ZydYI7L6ra
— ɱαɦƭαɓ ҡɦαɳ (@mahtab_20) April 5, 2026
مفت سفری سہولت سے مستفید ہونے والے ایک مسافر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی جس سے روزمرہ سفر میں بڑی آسانی پیدا ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوام دوست اقدام
پیٹرول کی قیمتوں کے پیشِ نظر ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے میٹرو اور اورنج لائن کو مفت کر دیا گیا ہے۔ عوام اس سہولت کو بہت سراہ رہے ہیں کیونکہ اب ان کا روزانہ کا سفر بلا معاوضہ اور آرام دہ ہو گیا ہے pic.twitter.com/Ln9SyVD2nJ— Tariq Qasmi طارق قاسمی (@TariqQasmi10) April 5, 2026
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے لاہور کے اہم میٹرو بس اسٹیشنز کا دورہ کیا تاکہ عوام کو فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت کا عملی جائزہ لیا جا سکے۔ یہ قدم خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کو بڑھتے ہوئے پیٹرول کے اخراجات سے فوری ریلیف دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
دورے کے دوران بلال اکبر نے میٹرو بس، اسپیڈو، اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشنز کا معائنہ کیا اور مسافروں سے سہولت کے بارے میں فیڈبیک حاصل کیا۔ مسافروں نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کی تعریف کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام اب اپنی ذاتی گاڑیوں کی بجائے مفت میٹرو بس اور گرین الیکٹرک بسوں کو ترجیح دے رہے ہیں جو لاکھوں افراد کے لیے آرام دہ اور سستا سفر ممکن بنا رہی ہیں۔
انہوں نے متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے تاکہ مفت سفری سہولت کے فوائد ہر شہری تک پہنچ سکیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اس اعلان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور مسافروں نے مزید بسوں کی فراہمی کی بھی درخواست کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








