ایران میں تین دن سے جاری ہڑتال کے دوران تاجروں نے تہران، اصفہان، اہواز، شیراز، کرمانشاہ اور نجفآباد میں کاروبار معطل کردیا اور سڑکوں پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور ریاست کے انقلابی نظام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران اس طرح کے نعرے بھی لگائے گئے، جیسے: نہ غزہ، نہ لبنان، جانم فدائے ایران، مہنگائی مردہ باد، ہم مسلط نظام کے خاتمے تک جائیں گے، یہ آخری لڑائی نہیں، پہلوی واپس آئے گا اور رضا شاہ زندہ باد۔
واضح رہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب سے پہلے پہلوی شہنشاہیت قائم تھی، جس کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی تھے۔ اب امریکا میں ان کے بیٹے محمد رضا پہلوی موجود ہیں اور وقتا فوقتا ایران واپسی کیلئے پر تولتے رہتے ہیں۔
تاجروں کی یہ ہڑتال امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور بڑھتے ہوئے اقتصادی مسائل کے باعث گزشتہ روز شروع ہوئی۔ منگل کے روز امریکی ڈالر کی قیمت 124 ہزار تومان سے تجاوز کر گئی، جو تاریخی ریکارڈ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








