ایسے لوگ بھی جج بن گئے ، جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

fawad ch
ایسے لوگ بھی جج بن گئے ، جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں، فوااد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے ، جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں، نہ لفظ چننے کی اہلیت نہ بیان کا سلیقہ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ یہ ریت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نےآج سابق جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کا فیصلہ دیا تھاجب کہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا اور پرویز مشرف کو تمام الزامات سے بری کیا۔

دونوں ججز نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آئین توڑنے، وکلاء کو نظربند کرنے اور ایمرجنسی کے نفاذ کا جرم ثابت ہونے پر پرویز مشرف کو سزائے موت دی جائے اور انہیں اس وقت تک لٹکایا جائے جب تک ان کی جان نا نکل جائے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ

جسٹس سیٹھ وقار نے فیصلے میں لکھا کہ پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو لاش ڈی چوک لائی جائے اور3 دن تک لٹکائی جائے جبکہ جسٹس شاہد کریم نے جسٹس وقار کے اس نقطے سے اختلاف کیا۔

Related Posts