اسلام آباد میں آن لائن کیش ٹرانسفر کی دکانیں کھولنے کی اجازت

تازہ ترین

تازہ ترین

Permission to open online cash transfer shops in Islamabad

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں تین روز کے لئے آن لائن کیش ٹرانسفر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق ایزی پیسہ ،جاز کیش،یو پیسہ اور آن لائن کیش ٹرانسفر کی دیگردکانیں کل سے کھلیں گی۔

تنخواہ دار طبقہ کو اپنے خاندانوں تک رقوم بھجوانے کی سہولت دی گئی ہے ،کیش ٹرانسفر کی دکانیں دوپہر بارہ بجے سے شام چار بجے تک کھلیں گی۔

مزید پڑھیں: شعبۂ تعمیرات کی ترقی کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے اور اس دوران صرف اشیاخوردونوش اور کیمسٹ شاپس کھولنے کی اجازت ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر کیش ٹرانسفر کی دکانیں دوپہر بارہ بجے سے شام چار بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔

Related Posts