شعبۂ تعمیرات کی ترقی کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

شعبۂ تعمیرات کی ترقی کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ
شعبۂ تعمیرات کی ترقی کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے  تعمیرات کے شعبے  کے لیے  بڑا فیصلہ کر لیا، شعبے کی ترقی کے لیے  ایک بڑا پیکیج لایا جائے گا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے پیغام میں حکومتِ پنجاب کے سابق ترجمان  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیرِ اعظم بہت جلد تعمیراتی انڈسٹری کے لیے پیکیج لائیں گے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بڑا پیکیج لا رہے ہیں جبکہ ایسا پیکیج پہلے اِس انڈسٹری میں کبھی نہیں آیا۔

شہباز گل نے کہا کہ اِس پیکیج کے بعد آپ دیکھیں گے کہ یہ انڈسٹری اپنے ساتھ جڑی دیگر صنعتوں کو بھی اوپر اُٹھائے گی۔ روزگار پیدا ہوگا اور غریب کا چولہا آباد ہوگا۔ 

Related Posts