اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے مسلم لیگ (ن) رہنما خواجہ آصف کو 1 ارب روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے خلاف انصاف کی زنجیر ہلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خواجہ آصف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے الزامات کا جواب عدالت میں دیں۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے خواجہ آصف کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے الزامات فوری طور پر واپس لیں۔
معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف سے علی الاعلان معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف 14 روز کے اندر اندر معافی مانگیں۔
ن لیگی رہنما خواجہ آسف کو قانونی نوٹس سن 2002ء کے ہتکِ عزت آرڈیننس کی دفعہ 8 کے تھت بھجوایا گیا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ من گھڑت الزامات کے ذریعے میری ساکھ داؤ پر لگائی گئی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ ہم خواجہ آصف کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ پانامہ شریف کاحواری معافی مانگے یا عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔