پشاور کو پہلی شکست، لاہور کی جیت، کراچی باہر، دیکھئے پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہین آفریدی، فائل فوٹو
شاہین آفریدی، فائل فوٹو

پی ایس ایل 11 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز  نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 اور  بابر اعظم 59  رنز  بناکر نمایاں  رہے۔

لاہور قلندرز  نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 58 اور ڈینئل سیمز 35  رنز  بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے۔

پشاور  زلمی کی پی ایس ایل 11 میں یہ پہلی شکست ہے، لاہور قلندرز  کی فتح کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ  سے باہر  ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ حیدر آباد کنگز مین اب  بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کو پلےآف میں پہنچنے کے لیے راولپنڈیز کو آئندہ میچ میں شکست دینا ہوگی۔

حیدر آباد کنگز مین کو لاہور قلندرز  سے رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

Related Posts