پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف دیدیا
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف دیدیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 172رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے سب سے زیادہ 85رنز اسکور کئے، جبکہ دوسرے نمبر بابر اعظم نے 42رنز بنائے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے آخری میچ میں، زلمی اور قلندرز فائنل میں جگہ بنانے کے آخری موقع کے لیے آمنے سامنے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8 ایلیمنیٹر 2: پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

اب تک، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں دو بار ٹکر اچکے ہیں، دونوں فریقوں نے ایک ایک میچ جیتا ہے۔

Related Posts