پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی
پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی

پشاور: 27 جنوری سے شروع ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی۔

زلمی کٹ کو پشاور شہر اور مارخور کا نام کیا گیا ہے۔ پھولوں کے شہر پشاور کے روایتی ڈیزائن کو کٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ پشاور اور خیبر پختونخواہ مقامات اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر پشاور، درہ خیبر اور کے ٹو کو نمایاں گیا ہے. پاکستان کے قومی جانور مارخور کو بھی شرٹ پر نمایاں کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کٹ کو پشاور شہر کے نام کیا گیا ہے۔ انشاللہ پی ایس ایل ایٹ میں زلمی اپنے میچز ارباب نیاز اسٹیڈیم میں اپنیپرجوش فینز کے سامنے کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی، نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست

نئی کٹ کی رونمائی پر زلمی سپر اسٹارز وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، عثمان قادر پرجوش دکھائی دیئے اور پی ایس ایل سیون میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Posts