پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج مزید اضافے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: پکسا بے)

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل صارفین پر مہنگائی بم گرانے کی تیاری کرلی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس مارچ کے لیے تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاہم عالمی مارکیٹ کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ فیول کے کم استعمال کیلئے آج اسلام آباد میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے جیٹ فیول پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی۔

جمعرات کے روز وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور نئی قیمتیں اوسط نرخوں کو مدنظر رکھ کر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے ساتھ ہی ملک بھر کی انٹر سٹی اور مقامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ بھی مہنگی اور عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

Related Posts