پیٹرول اور ایل پی جی سستی، ڈیزل مہنگا! آئندہ 15 روز کیلئے نئی قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

International Oil Prices Down 4% As Top Exporters Plan to Pause Production
ONLINE / FILE PHOTO

وفاقی حکومت نے اگست 2025 کے پہلے 15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق عوام کو پیٹرول اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 48 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو بالترتیب 155 روپے 81 پیسے اور 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا تھا، جو 31 جولائی تک نافذ العمل رہا۔ اب یکم اگست سے نئی قیمتیں لاگو ہوں گی۔

اس کے علاوہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

گھریلو سلنڈر (11.8 کلو) کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی ہوئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں یہ فیصلہ عوام پر مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتیں یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوں گی اور صارفین کو جزوی ریلیف فراہم کریں گی بالخصوص وہ لوگ جو ایل پی جی یا پیٹرول استعمال کرتے ہیں۔

Related Posts