پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 275روپے 73پیسے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی کردیں۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 73 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 37پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کی نئی قیمت 287روپے33پیسے ہوگئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 275روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نگران حکومت کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور امپورٹ پریمئم میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 2 ہفتوں کیلئے 4 سے 11 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ سامنے آیا تھا۔ پی ایس او نے امپورٹ پریمئم کی مد میں زائد ادائیگی کی تھی۔

عام انتخابات سے قبل بھی نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا۔ 31 جنوری کیے روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75پیسے اضافہ ہوا تھا۔ 

Related Posts