سندھ میں عوام کو فائزر ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pfizer

کراچی :پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز مل گئیں، سندھ میں فائزر ویکسین لگانے کا عمل پیر سے شروع ہوگا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ کو وفاق کی جانب سے فائزر ویکسین کی 12 ہزار ڈوز ملی ہیں جب کہ فائزر ویکسین صوبے کے 7 بڑے سرکاری اسپتالوں میں لگائی جائے گی جن میں کراچی کا ایس آئی یو ٹی، جناح ، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا اسپتال میں ویکسین لگائی جائے گی۔

اس کے علاوہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو اور چانڈکا اسپتال لاڑکانہ میں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں نان رجسٹرڈ سینٹر میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کا ریکارڈ غائب

حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی اور کمزور قوت مدافعت والے افراد میں گردے، جگر اور دیگر ٹرانسپلانٹ کے مریض شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار ڈوزز ملی ہیں اور پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جاچکی ہیں۔

پنجاب کو 26 ہزار، سندھ 12 ہزار بلوچستان 2 ہزار جب کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کو الٹرا کولڈ چین فریزر سے نکالنے کے بعد 30 دن میں استعمال کرنا لازمی ہے۔

Related Posts