پی آئی اے کا اربعین کے موقع پر خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی ایئر لائن نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن ترتیب دیدیا
قومی ایئر لائن نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آپریشن ترتیب دیدیا

اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد روانہ ہو گی۔

جبکہ لاہور سے قومی ایئر لائن کی 3 پروازیں نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہو گی۔اس کے علاوہ اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہو گی۔

مزید پڑھیں: امریکی انخلاء کے بعد کابل سے پہلی کمرشل فلائٹ روانہ ہوگئی

قومی ایئر لائن کے ذرائع کے مطابق پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا اور 24 ستمبر تک جاری رہیں گی، اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی پروازیں چلاتی ہے۔قومی ایئر لائن زائرین کو مقام مقدسہ پہچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

Related Posts