پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالی بحران مزید شدت اختیار کرگیا، جس کے سبب متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ بعض پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ایم ایم نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے جانے والی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ اندرون ملک جانے والی کراچی سے تربت کی پرواز پی کے 501، کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 اور کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 بھی منسوخ کردی گئی۔
قومی ایئر لائن کی ملتان کی پرواز پی کے 330 منسوخ،کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536اور اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
قومی ایئر لائن کی لاہور کی پرواز ڈھائی گھنٹے اور اسلام آباد کی پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ لاہور کی پرواز پی کے 304 رات 10 بجے شیڈول کردی گئی اور اسلام آباد کی پرواز 308 ایک گھنٹے تاخیر سے شام 5:15 بجے روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں:حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کو ایندھن کے حصول میں مشکلات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہورہا ہے جب کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہوسکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








