پی آئی اے کی مسافروں کیلئے حیران کن پیشکش! یکم فروری سے کرایوں میں خصوصی رعایت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے پیرس سے پاکستان کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ رعایت خاص طور پر سمندر پار پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کے لیے سفر کو آسان اور کم خرچ بنانے کے مقصد سے دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر اس رعایت کا فائدہ یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران اپنے سفر کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔رعایت حاصل کرنے کے لیے بکنگ کا عمل 10 فروری 2026 تک مکمل ہونا ضروری ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر یہ رعایت ایئرلائن کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا کسی مستند ٹریول ایجنٹ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ہمیشہ اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related Posts