پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ سونیا مشعل نے شادی کر لی، نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں مداحوں نے سراہتے ہوئے اداکارہ کو زندگی کے نئے سفر کیلئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے تحائف پیش کیے ہیں۔
ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں کرن کا کردار نبھانے والی 28سالہ فنکارہ سونیا مشعل نے شوبز انڈسٹری میں 2015 میں قدم رکھا اور متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نکاح کی تقریب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کو بے شمار افراد نے پسند کیا۔
صبور اور علی انصاری کی تقریبِ مایوں، سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کہانی

شادی بیاہ میں دلہنوں کے شوخ رنگ کے لباس کا رواج تبدیل ہورہا ہے۔ نکاح کی تقریب میں اداکارہ سونیا مشعل نے سلور اور گرے رنگ کا عروسی جوڑا زیبِ تن کیا۔



شادی کے موقعے پر دلہن کے مہندی لگانے کی روایت پاکستان اور بھارت سمیت دیگر مشرقی معاشروں میں تاحال عام ہے۔ اداکارہ سونیا مشعل نے اپنے ہاتھ کی ہتھیلی اور پشت پر مہندی لگائی۔


متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ سونیا مشعل نے شوبز کی دنیا میں آج سے 7 سال قبل قدم رکھا۔ میرا کیا قصور تھا؟، اذنِ رخصت، پیا بے دردی، فیصلہ اور رو رہا ہے دل اداکارہ سونیا مشعل کے اہم ڈراموں میں شمار کیے جاتے ہیں۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








