پنجاب حکومت نے پنک سالٹ (گلابی نمک) کی پیداوار بڑھانے اور آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب گلابی نمک کو عالمی منڈی میں خام مال کی بجائے ایک برانڈ کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔
مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے منصوبہ تیار کر لیا ہے اور کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی کے لیے سود سے پاک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے تحت “سی ایم پنجاب ویلیو ایڈیشن فنانس فار پِنک سالٹ” پروجیکٹ کے تحت 5 ارب روپے کے سود سے پاک قرضے دیے جائیں گے۔
کاروباری برادری کو سود سے پاک قرضے فراہم کرنے کے لیے ایک سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے بھیجی گئی ہے۔ سمری کے مطابق، گلابی نمک جو صرف پنجاب میں پایا جاتا ہے، دنیا بھر میں دستیاب ہے اور آسان قرضے گلابی نمک کے کاروبار میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بین الاقوامی فروخت کے ذریعے زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔
سمری میں بتایا گیا ہے کہ گلابی نمک کے قدرتی ذخائر ضلع میانوالی، خوشاب، چکوال اور جہلم میں موجود ہیں۔ گلابی نمک کو مقامی برانڈنگ کے ذریعے عالمی منڈی میں فروخت کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ نے قائدآباد میں اسپیشل منرل پروسیسنگ زونز قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے گلابی نمک کو خام شکل میں فروخت کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








