لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین، کیسز کی تعداد میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا، ایک دن میں مزید 4 مریض سامنے آ گئے۔

 محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں منکی پاکس کے 4 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے چاروں مریض رپورٹ ہوئے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے، مریضوں میں 30 سالہ سلطانہ ارم، 25 سالہ حمزہ منکی پاکس میں مبتلا پائے گئے۔

اس کے علاوہ 33 سالہ نعمان اور 18سالہ انس بھی منکی پاکس وائرس پایا گیا جس کی لیب ٹیسٹ میں تصدیق ہوگئی، میو ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Related Posts