شادی کیلئے سونے کی خریداری کا ارادہ ہے؟ آج ہی خرید لیں کیونکہ سونا سستا ہوگیا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے تاہم چاندی کے نرخ مستحکم ہیں۔ آج 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 2 ہزار 300 سستا ہوا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 808 روپے کمی سے 347,504 کی سطح پر آگیا ہے۔

چاندی کی قیمتیں;

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی مستحکم رہیں۔ آج 24 قیراط 1 تولہ چاندی 6 ہزار 72 روپے ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی 5,205 روپے کی سطح پر برقرار ہے

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹس؛

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی سے 4 ہزار 198 کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت: 58.00 امریکی ڈالر پر برقرار ہے ۔

Related Posts