والد کے ساتھ ناشتہ خریدنے نکلا تھا مگر! سات سالہ ریحان کھلے مین ہول کا شکار بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں سات سالہ ریحان کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اطلاعات کے مطابق ریحان اپنے والد کے ہمراہ ناشتہ کرنے کے لیے سعید چوک پہنچا تھا جہاں وہ دونوں چل رہے تھے کہ اچانک ریحان کھلے مین ہول میں جا گرا۔اس جگہ سیوریج لائن میں آٹھ سے دس فٹ گندا پانی بہ رہا تھا جس کی وجہ سے صورتحال مزید خطرناک تھی۔

ریسکیو ٹیم کو فوری اطلاع دی گئی اور انہوں نے موقع پر پہنچ کر بچے کو مین ہول سے نکالا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا مگر بدقسمتی سے ریحان جانبر نہ ہوسکا اور وہ دم توڑ گیا۔

افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے اے ڈی سی جی کی قیادت میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ اس حادثے کی مکمل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Related Posts