اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مذہب کے نام پر قتل کیے گئے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی بیوہ کو فنڈز منتقل کرنے پر کاروباری برادری سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکر گزار ہوں۔ اسی طرح پریانتھا کمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوائے گئے۔
پریانتھاکمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ ڈالرز منتقل کرنے پر میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسی طرح پریانتھاکمارا کی بیوہ کو ماہانہ تنخواہ کی مد میں 2 ہزار ڈالرز بھجوانے اور 10 برس تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2022
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں ہلاک کیے گئے سری لنکن شہری کے اہلِ خانہ کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیوہ کو 2 ہزار ماہانہ تنخواہ بھجوانے اور 10 سال تک یہ سلسلہ جاری رکھنے کے فیصلے پر راجکو انڈسٹریز بھی تحسین کی مستحق ہے۔
پریانتھا قتل کیس، 18 ملزمان کا 15 روزہ ریمانڈ منظور
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








