کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں تقسیم لائی جارہی ہے،پاکستان میں لوگوں کومتحد کرنا میرا مشن ہے،دشمن پورےملک میں انتشارپھیلاناچاہتےہیں،متاثرین کواکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
کوئٹہ میں ہزارہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فتنہ پھیلانے والوں کے پیچھے جائیں گے،قوم کواکٹھا کریں گے،ایران اورسعودی عرب کے تعلقات کوبہتربنانے کی بڑی کوشش کی ہے،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگاہ کیا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ ورانہ انتشارپھیلانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ بڑے سانحے پیش آئے ہیں،ہزارہ برادری کےپاس پہلےبھی آچکا ہوں، ہم نےشہدا کےلواحقین سےجووعدےکیے ہیں وہ پورےکریں گے ، آپ سے جووعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے 35 سے 40 لوگ دہشت گردی کررہے ہیں،دشمن پورےملک میں انتشارپھیلاناچاہتےہیں،متاثرین کواکیلا نہیں چھوڑیں گے،سیکورٹی فورسزکا ایک سیل بن رہا ہے،ہزارہ کمیونٹی کوتحفظ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ فساد پھیلانے کی کوشش کون کررہا ہے،مسلم دنیا میں تقسیم لائی جارہی ہے،شہدا کےلواحقین کے دکھ میں مجھ سمیت پوراپاکستان شامل ہے، سانحہ مچھ کےمتاثرین کاخیال رکھیں گے، ہزارہ برادری کوتحفظ دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ جب دہشتگردی زیادہ تھی اورلوگ آنےسےگھبراتےتھےمیں اس وقت بھی آیاہوں، جب ایک فرقہ پرست تنظیم کا نام لےکرتنقید کی تھی تومجھے دھمکیاں دی گئیں،ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی تین سے چارکارروائیاں ناکام بنائی ہیں،وزیرداخلہ کواس لیےبھیجاکہ شہدا کےلواحقین کواعتماددیں ۔