میری ٹیم نے کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سب سے پہلے عمل کیا۔وزیرِ اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

PM forms committee to probe petrol crisis

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میری ٹیم نے کورونا وائرس کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سب سے پہلے عمل کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے والوں میں میری ٹیم سرِ فہرست ہے۔ مجھے خوشی  ہے کہ کورونا سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران وطنِ عزیز پاکستان کو درست سمت میں رکھا گیا۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو درست سمت میں رکھنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تدبیر میرے کام آئی۔ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا خیال رکھیں تو بحران کی سنگینی سے اِن شاء اللہ بخوبی نجات پا لیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے جعلی اسناد پر بھرتی کیے گئے 262 پائلٹس کا احتساب کیا جس کیلئے انہیں قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر3 روز قبل  اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں جعلی اسناد پر درجنوں پائلٹس بھرتی کیے گئے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم  262 پائلٹس کے احتساب کیلئے قابلِ تعریف قرار

Related Posts