میانوالی : وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ میانوالی کے باعث شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور صفائی ستھرائی کا کام بھی شرو ع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطاق وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر نمل یونیورسٹی میانوالی پہنچیں گے، وزیراعظم نمل یونیورسٹی میں ڈونرز سے ملاقاتیں کریں گے،انتظامی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ میانوالی نجی نوعیت کا ہے۔
وزیراعظم نے میانوالی میں اسپورٹس سٹی کا افتتاح کرنا تھا جوکینسل کردیا گیا ہے،وزیراعظم مصروفیات کے باعث صرف نمل یونیورسٹی کا دورہ کرکے واپس چلے جائیں گے۔
وزیراعظم کا ممکنہ دورہ کے پیش نظر میانوالی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں ہیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔
گزشتہ روزوزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ مثبت پیشرفت ہے جبکہ حکومت نے ریکارڈ 6 ہزار ارب روپے کا قرض اب تک واپس کردیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کااسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی قوم کا اہم اثاثہ ہیں۔ شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ مہم میں سب سے زیادہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے حصہ ڈالا۔
خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو پاکستان کو ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا جس کا سب سے زیادہ اثر قومی کرنسی پر ہوتا ہے۔ کرنسی گرنے سے مہنگائی بڑھتی ہے اور ملک میں رہنے والا عام انسان پریشان ہوجاتا ہے۔