خیبر پختونخوا ہر خاندان کو 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔وزیرِ اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم
پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اپنے عوام کو 10 لاکھ روپے فی خاندان کی ہیلتھ انشورنس دینے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کے پی کے کو ایسا پہلا صوبہ بنا دیا جو تمام شہریوں کو 10 لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دے رہا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا ڈومیسائل رکھنے والے 4 کروڑ شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ ہیلتھ انشورنس کی سہولت حاصل ہوگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو 4 کروڑ عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس کی خدمات مہیا کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے شہری انشورنس کے تحت پاکستان کے کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال سے علاج کرا سکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل جاننے کے لئے عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیر اعظم عوام سے ٹیلیفون پر گفتگو کریں گے، فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز باون سینکڈ پر محیط ویڈیو جاری کی جس میں  وزیراعظم عمران خان کی مختلف تصاویر کے ساتھ عوام کو بڑی خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم عمران خان یکم فروری کو شام 4 بجے عوام سے فون پر براہِ راست بات کرینگے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا عوام سے ٹیلیفون پر بات کرنے کا فیصلہ

Related Posts