اسلام آباد میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا، وفاقی دارالحکومت کے چولہے بند

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا، وفاقی دارالحکومت کے چولہے بند
اسلام آباد میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا، وفاقی دارالحکومت کے چولہے بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا ہے جہاں گھریلو صارفین کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، مضافاتی علاقوں کے چولہے بند ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاکھوں روپے بل اور کروڑوں روپے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس کا پریشر پورا کرکے دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔

سردی کی شدت میں کمی ہوتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں گیس کا پریشر کم کردیا۔ ترلائی، ترامڑی، علی پور اور کھنہ کے علاقوں میں صبح، دن اور شام کے اوقات میں گیس پریشر بے حد کم ہے۔

گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ تندوروں پر شہریوں کا رش ہے۔ ہوٹل کے مضرِ صحت کھانے کھا کھا کر شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

عوام کا کہنا ہے کہ گیس کے پریشر میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے۔ گزشتہ 1 ماہ سے گیس کا پریشر ترلائی اسکول اسٹاپ پر لگے ہوئے کنٹرول سسٹم سےکم کیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مطلوبہ مقدار میں گیس دستیاب نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں سرد کی لہر کے آغاز پر بارش کے بعد گیس غائب ہوگئی، منتخب نمائندے منظر سے غائب، شہریوں میں شدید غم و غصہ ، گیس کمپنی کے گھیراؤ کا عندیہ دیدیا۔

چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی وسابق سٹی جنرل سیکریٹر ی تحریک انصاف ظہیراحمداعوان کا گزشتہ برس نومبر میں کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں نے الیکشن سےپہلے وعدے کیے تھے لیکن گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں سرد ہوا چلتے ہی گیس غائب، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

Related Posts