اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان پاکستان تحریکِ انصاف کے اوورسیز کنونشن سے خطاب آج کریں گے جس کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریکِ انصاف کے تاریخی اوور سیز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
تحریکِ عدم اعتماد، حکومت کا 21مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر انشاء اللہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے تاریخی اورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے -تحریک انصاف کے پوری دنیا کے مختلف ممالک کے اورسیز چیپٹر کے عہدے داران اور کارکنان اس کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائے ہیں #میں_تمھارے_ساتھ_ہوں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 15, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








