غلط اطلاعات اور پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

Army Chief visits Lahore University of Management Sciences

لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کی دولت سے مالامال ہے،غلط اطلاعات اور پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا، آرمی چیف کی لمز آمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کی دولت سے مالامال ہے، انسانی وسائل، جدت اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی کام نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ غلط اطلاعات اور پروپیگنڈا سے قومی ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کرکے مشترکہ ردعمل دینا چاہیے۔

Related Posts