وزیراعظم شہباز شریف کا آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Shehbaz likely to pay day-long visit to Quetta

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے،وفاقی وزیر مواصلات اسعدمحمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خضدار کچلاک روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعدمحمود وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم کو بلوچستان کے مختلف مسائل سے آگاہ کرینگے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دو روز قبل شمالی وزیرستان کا دورہ کیاتھا ، میرانشاہ پہنچنے پر ان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے ہمارے موقف کو مزید تقویت ملی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر اعظم نے یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے اور ملکی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والوں کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کی سلامتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس سے پہلے شہبازشریف نے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد کراچی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں کراچی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Related Posts