بحرین اور برطانیہ کا دورہ مکمل، وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

وزیراعظم شہباز شریف بحرین اور برطانیہ کا 6روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، تاہم ان کا طیارہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں اتر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ بحرین و برطانیہ کی تکمیل کے بعد خصوصی طیارے سے لاہور ائیر پورٹ پہنچے۔ 26نومبر کو وزیراعظم نے اسلام آباد سے خصوصی دورے کیلئے بحرین پہنچ کر ایک روز قیام کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ بحرین کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے تھے جہاں 4روز قیام رہا اور مختلف سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ پیر کی صبح وزیراعظم کے طیارے نے لندن کے لیوتن ائیرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانگی کی اڑان بھرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کیلئے روانگی سے قبل ان کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا جس میں وفاقی کابینہ اراکین اور اعلیٰ سطحی وفد شامل ہے۔

لاہور آمد کی وجہ؟

رپورٹس کے مطابق وزیراعطم شہباز شریف رات کے وقت لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور صبح ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے جہاں سیاسی ہنگامہ آرائیاں زوروں پر ہیں۔ خاص طور پر راولپنڈی اسلام آباد میں ممکنہ پی ٹی آئی احتجاج اور دفعہ 144 کا نفاذ اہمیت کا حامل ہے۔

Related Posts